آصف درانی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ کیوں چھوڑا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

asif durrani
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے جس کی وجوہات ذاتی بتائی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے افغانستان آصف خان درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ آصف درانی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

ماضی میں آصف درانی نے گزشتہ برس مئی کے دوران اپنا عہدہ سنبھالا۔ آج سے 3 روز قبل بدھ کو آصف درانی نے دفتر میں اپنا آخری دن گزارا۔ ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد افغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی اسامی خالی ہوگئی۔

ماضی میں افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی اور اس سے قبل 2005 سے 2009 تک کابل میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی چیف کے طور پر بھی آصف درانی کی خدمات کو سراہا گیا۔ آصف درانی ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر بھی رہے ہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف درانی اس سے قبل نئی دہلی، کابل، نیو یارک اور لندن سمیت مختلف سفارتی تعیناتیوں میں پاکستان کیلئے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق آصف درانی نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کے باعث دیا۔

 

Related Posts