پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس آج طلب، کون سی آئینی ترمیم لائی جائیگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آئینی ترمیم
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں اہم آئینی ترمیم لائے جانے کا امکان ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اہم قانون سازی کیلئے تیار ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رواں اجلاس میں بہت سے بل پیش کیے گئے، سب سے اہم بل اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعداد سے متعلق ہے۔ ہفتے کے روز قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں کے اجلاس طلب کرلیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ ہفتے کے روز اجلاس طلبی کا مقصد کچھ اہم قوانین کی منظوری ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں سینیٹ کے دفاتر آج دن 11 بجے ہی کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک جانب وزیر قانون نے کہا کہ “حکومت کوئی آئینی ترمیم نہیں لائے گی” جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ “ہم کسی بھی قسم کی توسیع کے خلاف ہیں”۔ حکومت کو دو تہائی اکثریت سے محرومی کے باعث اہم قانون سازی کیلئے اپوزیشن کی مدد درکار ہوگی۔

Related Posts