متنازع پوسٹ معاملہ، ایف آئی اے کو عمران خان سے تفتیش میں بری طرح ناکامی کا سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

متنازعہ پوسٹ کے معاملے پر عمران خان سے تفتیش کی ایف آئی اے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ 

ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کی چار رکنی ٹیم شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لیے پہنچی تھی، تحقیقاتی ٹیم نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے عمران خان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا لیکن عمران خان نے وکلاء سے مشاورت کا بہانہ بنا کر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

ایف آئی اے ٹیم نے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 4 رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی، تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، سائبر کرائم ونگ، اسلام آباد کے سینئر افسران کی سربراہی میں چار افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی

واضح رہے کہ انتہائی متنازع پوسٹ عمران خان کے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے تھے۔

Related Posts