آخر کار پشاور کے عوام کا صبر جواب دے گیا۔۔۔۔

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

کئی ماہ سے شدید گرمی میں زیادتی اور سختیاں سہتے سہتے صوبہ خیبر پختون خوا کے دار الحکومت پشاور کے شہریوں کا صبر آخر کار جواب دے گیا۔

پشاور میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے عملے کو باہر نکال کر گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔

نجی چینل آج نیوز کے مطابق 500 سے زائد مشتعل افراد زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔ انہوں نے گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ بھی کیا۔

پیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور ملحق علاقوں سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گلو زئی، محمد زئی، گل بیلہ، پخ غلام اور گل آباد فیڈر زبردستی آن کرائے گئے ہیں۔

پیسکو کے ترجمان نے مزید بتایا کہ احتجاج کرنے والوں کی بڑی تعداد اور اُن کا اشتعال دیکھ کر پیسکو حکام نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔ گزشتہ روز بھی ایک گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کیا گیا تھا۔

Related Posts