پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

جممہوریت کا عالمی دن
(فوٹو: بِنگ اے آئی)

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ جمہوریت ایک ایسا طرزِ حکمرانی ہے جو عوام کو تمام انسانی حقوق کی فراہمی کا وعدہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن اس عہد کی تجدید کیلئے منایا جارہا ہے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے گا۔ عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

ماضی میں 2007 میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15ستمبر کو عالمی یومِ جمہوریت کے طور پر منانے کی منظوری دی۔ متفقہ قرارداد کے مطابق ہر سال 15ستمبر کو یہ عالمی دن جمہوریت کے فروغ کیلئے منایا جانے لگا۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کاکہنا ہے کہ تمام حکومتیں جمہوریت میں متحرک اور بامعنی شمولیت کا احترام کریں اور دنیا کے ان انسانوں کو سلامِ تحسین پیش کرتا ہوں جو جمہوریت کے فروغ کیلئے انتھک محنت میں مصروف ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ جمہوریت ہی ایک بہترین طرزِ حکمرانی ہے جسے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق چلانا ہی عوامی مسائل کا بہترین حل تلاش کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ لولی لنگڑی جمہوریت بھی آمریت سے بہتر قرار دی جاتی ہے۔

Related Posts