واٹس ایپ کا کون سا فیچر آپ کی نجی تصاویر لیک کرسکتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ
(فوٹو: بِنگ اے آئی)

واٹس ایپ کے مختلف صارفین نت نئے فیچرز کے انتظار میں رہتے ہیں اور ایک سے ایک فیچر کی فراہمی کا مقصد صارفین کی زندگی کو آسان کرنا ہوتا ہے۔

جہاں بہت سے فیچر واٹس ایپ کے استعمال کو آسان بناتے اور اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں، ایسے میں ایک ایسا فیچر بھی ہے جو واٹس ایپ صارفین کیلئے اہمیت کا حامل ہونے کے باوجود ان کی نجی تصاویر کو لیک کرسکتا ہے اور بہتر ہے کہ اسے استعمال نہ کیا جائے۔

مسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک نقص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ویو ونس کے فیچر کو بائی پاس کیاجاسکتا ہے۔ جب یہ فیچر بائی پاس ہوتا ہے تو صارفین کی نجی تصاویر اور چیٹ تک بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ویو ونس یعنی تصویر کو ایک ہی بار دیکھنے کا فیچر 2سال قبل متعارف کرایا گیا۔

جب بھی کوئی شخص اپنی کوئی تصویر ویو ونس کے طور پر بھیجتا ہے تو ایسے مسیجز بظاہر تو دوبارہ نہیں کھولے جاسکتے اور ان کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لیا جاسکتا، نہ ہی ان کی اسکرین ریکارڈنگ ہوسکتی ہے۔ تاہم واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا فیچر کے حوالے سے غفلت کا شکار ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ زینگو ایکس ریسرچ کے سکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ سائبر حملہ آور باآسانی ہیک کیے گئے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں ویو ونس مسیجز کو نہ صرف محفوظ کیا جاسکتا ہے بلکہ ان کی نقول کو آن لائن شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زینگو سے تعلق رکھنے والے اوٹیل بیئری کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے میٹا کے سامنے یہ انکشافات رکھے لیکن جب ان کو احساس ہوا کہ یہ نقص پہلے سے ہی بے درسی کے ساتھ ہیکرز کو فائدہ پہنچا چکا ہے۔ تو نجی تصاویر محفوظ رکھنے کیلئے یہ معلومات عام کردی گئیں۔

Related Posts