ملک کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے عمرہ کرلیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے دعاؤں کیلئے درخواست دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 49 لاکھ فالوورز رکھنے والی اداکارہ سنبل اقبال نے حال ہی میں انسٹاگرام پر متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات سے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر مداحوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
تاہم گزشتہ روز شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی مسجدِ حرام میں کعبۃ اللہ کو چھوتی ہوئی نظر آئیں۔ ایک تصویر میں اداکارہ سنبل اقبال نے کعبہ کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے دل کی علامت بھی بنائی۔
انسٹاگرام پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں اداکارہ سنبل اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے، جس پر مداحوں نے ان کی تعریف کی۔
اپنے پیغام میں اداکارہ سنبل اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں اس ناقابلِ یقین نعمت پر اللہ تعالیٰ کی ممنون ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو بار بار اس عبادت کیلئے واپس آنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کافی عرصے سے عمرہ ادائیگی کی کوشش کررہی تھی۔
اداکارہ سنبل اقبال نے کہا کہ بالآخر اللہ تعالیٰ نے میری تمام دعاؤں کو قبول فرمایا۔ اداکارہ کی شیئر کی گئی تصاویر پر مداحوں نے ان کو سراہتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی اور ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








