اسکوئڈ گیم کس بھارتی فلم کا چربہ؟ نیٹ فلکس پر مقدمے کی وجوہات کیا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکوئڈ گیم
(فوٹو: نیٹ فلکس)

بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سوہم شاہ نے مبینہ طور پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اسکوئڈ گیم 2009 کی بھارتی فلم لک کا چربہ ہے جس میں عمران خان نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

ہدایتکار سوہم شاہ کا کہنا ہے کہ اسکوئڈ گیم میں ان کی فلم سے چوری کیا گیا مواد شامل ہے۔ اسکوئڈ گیم کا پلاٹ ان کی فلم لک سے چرایا گیا ہے۔ انہوں نے نیٹ فلکس پر مقدمہ بھی دائر کردیا ہے جو اسکوئڈ گیم کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ یوک کے خلاف ہے۔

مقدمے کے مدعا علیہان میں خود نیٹ فلکس بھی شامل ہے جسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ معروف ڈائریکٹر سوہم شاہ نے استدلال کیا ہے کہ اسکوئڈ گیم کی کہانی جس میں دولت مند ناظرین موت کا کھیل دیکھنے کی ادائیگی کرتے ہیں، ان کی فلم سے مشابہ ہے۔

ماضی میں نیٹ فلکس کے رئیلٹی شو اسکوئڈ گیم دی چیلنج کو عوام کی کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے کیونکہ عکسبندی کیلئے غیر محفوظ حالات کا انتخاب کیا گیا۔ شو میں شریک افراد نے شدید سردی اور دیگر مشکلات کا ذکر کیا جو ان کی صحت اور حفاظت کے خلاف تھیں۔

کیا اسکوئڈ گیم واقعی چربہ ہے؟

اگر ہم بالی ووڈ فلم لک کی بات کریں تو اس میں سنجے دت، شروتی ہاسن، عمران خان، روی کشن اور متھن چکروتی جیسے فنکاروں نے کردار نبھائے جبکہ فلم کی کہانی میں بہت سے افراد کو اپنی اپنی قسمت آزمانے کیلئے کہا جاتا ہے، اگر قسمت کمزور نکلی تو قتل کردیا جاتا تھا۔

فلم کا ہیرو عمران خان آخری مواقع پر ایک جگہ آ کر ولن سے ہار جاتا ہے اور ولن سنجے دت عمران خان کو گولی مار دیتا ہے لیکن رام مہرا یعنی عمران خان مرتا نہیں کیونکہ وہ دنیا کے کچھ ہی ایسے منفرد انسانوں میں سے ہے جن کا دل بائیں کی بجائے دائیں جانب ہے۔

دوسری جانب اسکوئڈ گیم میں زندگی کی قیمت پر لوگوں کی بڑی تعداد کو انتہائی آسان گیمز کھیلنے پر لگایا جاتا ہے جو لوگوں کی زیادہ تعداد ہونے کے باعث مشکل ہوجاتی ہیں اور جو لوگ ہار جاتے ہیں، انہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا جاتا ہے۔

Related Posts