محمد عامر نے بھارتی بالر کا ریکارڈ توڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈیلی پاک

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھارت کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔

32 سالہ محمد عامر ان دنوں کیریبین ٹی ٹونٹی لیگ میں اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھونیشور کمار کا ریکارڈ  توڑتے ہوئے سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں محمد عامر کے میڈن اوورز کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف انڈین فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں اب تک 24 میڈن اوورز کرائے ہیں۔

دریں اثنا اس حوالے سے ریکارڈ کو کھنگالا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے بولر سنیل نارائن 30 میڈن اوورز کے ساتھ پہلے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26  اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر  پر ہیں۔

Related Posts