ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر کو کون قتل کرنا چاہتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ کے قریب
(فوٹو: آن لائن)

امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ ہوئی ہے۔ ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب کے قریب فائرنگ سے سابق امریکی صدر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب کے قریب مبینہ طور پر فائرنگ ہوئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر کو فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب کے قریب ہونے والی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گالف کھیل رہے تھے جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ دو افراد کے مابین ہوئی جو ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے جس میں سابق امریکی صدر کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ شامل نہیں تھا، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم جاری ہے۔

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے نے امریکی عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی تاہم ترجمان انتخابی مہم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واقعے کے دوران محفوظ رہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Related Posts