پی ٹی آئی نے شفاف ترین انٹرا پارٹی انتخابات کروائے، چیئرمین پی ٹی آئی

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے شفاف ترین انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جبکہ تحریکِ انصاف کی مخصوص نشستوں کا کیس لٹکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر فیصلہ جلد سامنے  آئے گا۔

گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، تحریکِ انصاف کی جانب سے جو دستاویزات جمع کرائی گئیں، وہ اب تک وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات لی جائیں۔ پی ٹی ائی ملک کی 175سیاسی جماعتوں میں سے واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو درخواست دی تھی کہ پی ٹی آئی کا ڈھانچہ موجود نہیں۔ مخصوص نشستوں پر ہمارا جو معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد ہی فیصلہ سامنے آجائے گا۔

Related Posts