عائزہ خان فلمی دنیا میں قدم جمانے کیلئے تیار، پہلی فلم کب آئے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عائزہ خان
(فوٹو: آن لائن)

میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ عائزہ خان فلمی دنیا میں قدم جمانے کیلئے تیار ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں برطانیہ میں مقبوضہ فلسطین کیلئے عطیات جمع کرنے کی متعدد تقریبات میں ساتھی فنکارہ کبریٰ خان اور سارہ خان کے ہمراہ شرکت کی۔ فن ریزنگ تقریبات کے دوران تینوں اداکاراؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران اداکاراؤں نے صحافیوں کے کچھ سوالات کے جواب بھی دئیے۔ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں عائزہ خان سے پوچھا گیا کہ آپ نے بہت سے بلاک بسٹر ڈراموں میں اداکاری کی۔ اگر آپ فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں تو کب؟

میڈیا نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ مداح مجھے بہت جلد فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ میں بہت جلد ایک فلم کرنے والی ہوں۔ فی الحال اتنا بتا سکتی ہوں۔

اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ میرا اگلا پراجیکٹ چھوٹی اسکرین کیلئے نہیں ہوگا۔ مداحوں سے اتنا ہی کہنا ہے کہ انتظار کریں۔ اس سے زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔ حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل جانِ جہان میں حمزہ عباسی کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

 

Related Posts