کراچی، بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

خودکشی کرلی
(فوٹو: آن لائن)

شہرِ قائد میں بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ جان کی بازی ہار جانے والے نوجوان کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی کا یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا۔ نوجوان کی لاش سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7 اے سے ملی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

خودکشی کرنے والے 26 سالہ نوجوان زین علی ولد علی باقر کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ بظاہر یہ واقعہ خودکشی کا محسوس ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کی تاہم واقعے کی مزدی تفتیش جاری ہے۔ خودکشی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے پولیس کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم سے انکار کیا ہے۔

جاں بحق نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ ماضی میں بھی متعدد نوجوانوں نے بے روزگاری کے باعث خودکشی کی۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ زین علی کی ہلاکت کی دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

 

Related Posts