بجلی کی قیمت کم ہونے کا امکان، ایک اور آئی پی پی نے مثبت اشارہ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کی قیمت
(فوٹو: رائٹرز)

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔ ایک اور انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) نے مثبت اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک جنرل لمیٹڈ نے وزارتِ توانائی کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر رضاکارانہ انداز میں معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کیلئے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔ یہ خط حکومت کی جانب سے مختلف کاوشوں کے بعد سامنے آیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ اٹک جنرل لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی وزارتِ توانائی کو خط لکھا جس میں مستحکم اور خوشحال پاکستان کو فروغ دینے کیلئے عزم کا اعادہ کرنے کا پیغام دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اٹک جنرل لمیٹڈ نے خوشحال پاکستان کو فروغ دینے کیلئے یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر اپنے پبلک پرائیویٹ معاہدے کی اسٹرٹیجک تبدیلی کی تجویز پیش کی، جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے آئی پی پیز سے کیے گئے بے سروپا معاہدوں کا بہت عمل دخل ہے جن کی وجہ سے آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیوں کے باوجود توانائی کا بحران ختم ہونے میں نہیں آتا۔

Related Posts