ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں، کیا دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز نہیں ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Hindu extremists threaten against the release of Pakistani film ‘The Legend of Maula Jatt’ in India

بھارتی انتہا پسند راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا نے کہا ہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

اس حوالے سے بھارتی سیاستدان اور پروڈیوسر امیہ کھوپکر نے بھی اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فلموں کو ملک میں ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ان کے فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے دیں گے۔

امیہ کھوپکر کا کہنا ہے کہ یہ سب سے زیادہ اشتعال انگیز ہے کہ ایک ہندوستانی کمپنی اس منصوبے کی قیادت کر رہی ہے۔ راج ٹھاکرے کے حکم کے بعد ہم اس فلم کو ہندوستان میں کہیں بھی ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود شائقین فلم کی ریلیز کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

بدھ کے روزبھارت میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق ہو ئی تھی۔ بلال لاشاری نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ بھارتی پنجاب میں بدھ 2 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کو دو سال گزر چکے ہیں اور اب بھی پاکستان میں ویک اینڈ پر ہاؤس فل ہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ سیاسی کشیدگی اور بدلتے ہوئے سفارتی تعلقات کے باوجودپاکستان اور بھارت کے فنکاروں کی ملکر کام کرنے کی تاریخ رہی ہے۔

فواد خان، ماہرہ خان، سارہ لورین اور دیگر مشہور اداکاروں نے ہندوستانی سنیما میں کام کیا ہے، جنہیں ان کے فن کے لیے خاصی پذیرائی ملی ہے۔ اسی طرح نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے بھارتی اداکار پاکستانی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

Related Posts