ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کا مؤثر ردِ عمل ، بھارت کا بھاری جانی نقصان

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کا مؤثر ردِ عمل ، بھارت کا بھاری جانی نقصان
ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کا مؤثر ردِ عمل ، بھارت کا بھاری جانی نقصان

ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی، بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر حملے ہوئے جنہیں آرمی نے کامیاب نہیں ہونے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہمسایہ ملک کی  شرپسندانہ کارروائیاں تھمنے میں نہیں آئیں، تاہم آرمی اس کا مسکت جواب دے رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بھارت کی طرف سے کارروائی کی ابتداسے ہی پاک فوج نے اس کا مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان پہنچایا جبکہ وادئ نیلم یا کرن سیکٹر میں بھاری توپ خانے کے استعمال یا فائرنگ کے تبادلے کی بھارتی خبر بے بنیاد ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لائن آف کنٹرول پر محاذ آرائی کے خلاف بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی محاذ آرائی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیں گی، دشمن خبردار رہے۔

 ٹوئٹر پر تین روز قبل  اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب محاذ آرائی کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اور بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اور محاذ آرائی متنازعہ شہریت بل کے خلاف وسیع بنیادوں پر پورے ملک میں احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ 

مزید پڑھیں: کسی بھی محاذ آرائی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Related Posts