تانیہ ایدروس کا پاکستان میں پے پال اور کرپٹوکرنسی لانچ کرنے کا عندیہ

تازہ ترین

تازہ ترین

PayPal and cryptocurrency

اسلام آباد:  ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدروس نے پاکستان پے پال اور کرپٹو کرنسی لانچ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن رقوم منتقلی کیلئے امریکی کمپنی پے پال پاکستان آنے سے فری لانسز کو بہتر طریقے سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔

عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ  ہمارے پاس پے پال میں اپنا کوئی چمپئن نہ ہونے کی وجہ سے اسے قوم تک پہنچانا آسان کام نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم

پے پال کو کسی بھی ملک میں 100 فیصد گارنٹی درکار ہوتی ہے اس لئے پے پال کو پاکستان لانے کے لئے پہلے ہمیں مختلف ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہوگا۔

کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف 20 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکائونٹ کی سہولت ہے جبکہ بھارت میں 80فیصد لوگ بینک کی خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ہمیں قوم کو دیرپا سہولیات دینے کیلئے کچھ چیزوں میں ترامیم کرنا ہونگی۔

تانیہ ایدروس کاکہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کے اندر بے پناہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے لیکن ان کواپنی صلاحیتوں کا خود بھی علم نہیں  ہے، ہم اپنے ٹیلنٹ کا استعمال کرکے ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ کالج کے طلباوطالبات گھر بیٹھے کام کرسکتے ہیں اس کیلئے ہمیں اپنے دماغ کو درست سمت میں استعمال کرنے کی ضورت ہے۔

Related Posts