خدمت کی سیاست پر یقین رکھنے والی پارٹی کے تحت عوام کیلئے سستی روٹی پراجیکٹ کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو مرکزی مسلم لیگ

خدمت کی سیاست پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری ٹاؤن میں سستی روٹی تندور کا افتتاح کیا گیا ہے۔

تندور ابراہیم حیدری ٹاؤن کے علاقے الیاس گوٹھ میں نصب کیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو روٹی آدھی قیمت میں میسر آئے گی۔تندور کا افتتاح ابراہیم حیدری ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری انیس انصاری نے روٹی لگاکر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مقامی ذمہ داران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سستی روٹی تندورکے افتتاح کے متعلق مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کے سبب تنخواہ دار اور دہاڑی دار طبقے کی آمدنی کی حیثیت آدھی ہوچکی ہے۔ سفید پوش طبقے کے لیے گھر کی ضروریات پوری کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ حکومت کو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے عوام کو سہولت میسر آئے۔

ندیم اعوان نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے سبب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں لیکن بے حس حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں ہے۔

ندیم اعوان کا کہن اتھا کہ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے درجنوں عوامی سہولت منصوبے چلا رہی ہے۔ سستی روٹی پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی سستی روٹی کے تندور کا اقدام کسی نعمت سے کم نہیں۔ کراچی میں چلنے والے تندوروں سے ہزاروں افراد کو سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ قوم کی خدمت کی سیاست پر تربیت کر رہی ہے۔ ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Posts