جہنم کیسی ہوگی؟ ایک جھلک دیکھنے کی ہمت ہے؟ ہیل باؤنڈ 2 کا ٹریلر دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

جہنم کیسی ہوگی؟
(فوٹو: نیٹ فلکس)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ہیل باؤنڈ سیریز کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے جس کے تخلیق کار نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ جہنم کیسی ہوگی؟

خوفناک سیریز ہیل باؤنڈ کے پہلے سیزن نے بھی نیٹ فلکس پر ماضی کے ریکارڈز توڑ دئیے تھے۔ کمرشل اعتبار سے کامیاب سیریز کو شوبز کے تنقیدی تجزیہ کاروں نے بھی کامیاب قرار دیا تھا جس کی ہدایت کاری کے فرائض یون سینگ ہو نے سرانجام دئیے تھے۔

نیٹ فلکس پر ہیل باؤنڈ کا دوسرا سیزن آئندہ ماہ 25اکتوبر سے پیش کیا جائے گا جس کے ٹریلر نے یوٹیوب پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔ ٹریلر کی آج ہی ریلیز کی گئی ویڈیو کو گزشتہ چند گھنٹوں میں تقریباً 29ہزار بار دیکھا گیا ہے جس سے سیریز کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔

جہنم کا درست تصور کیا ہے؟

اسلام سمیت دیگر الہامی مذاہب مثلاً مسیحیت اور یہودیت یومِ حساب یعنی آخرت پر یقین رکھتے ہیں جس میں ہر نیکی کرنے والے شخص کو جنت میں داخلے کے ساتھ بے شمار نعمتیں اور ہر برے اور بدکار شخص کو جہنم کے ساتھ اَن گنت دردناک عذاب دئیے جائیں گے۔

عذاب کون سے اور کیا کیا ہوں گے؟ اس پر قرآن وحدیث سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے، تاہم نیٹ فلکس کی اس سیریز کو صرف تفریحی مقاصد کے تحت ہی دیکھا جاسکتا ہے جو مذہبی اعتبار سے انسانی ذہن میں سوائے تخریب کے بیج بونے کے اور کچھ نہیں کرسکتی۔

نیٹ فلکس سیریز میں جہنمَ؟

جب تک پوری سیریز نہ دیکھ لی جائے، سیریز کے لکھاری کے ذہن میں جہنم کا کیسا تصور ہے اور وہ جہنم کی بات کرنا بھی چاہتا تھا یا نہیں؟ یہ کہا نہیں جاسکتا، لیکن ہیل باؤنڈ کے دوسرے سیزن کے ٹریلر سے صاف ظاہر ہے کہ جہنم کا ایک بالکل گمراہ کن تصور پیش کیا گیا ہے۔

سیریز میں ایک مافوق الفطرت شخص خدا بننے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی ہی مرضی کی ایک دنیا تخلیق کرلیتا ہے اور تمام انسانوں سے کہتا ہے کہ وہ جہنم کا ذائقہ چکھیں اور بہت بڑی بڑی خوفناک مخلوقات ان پر چھوڑ دی جاتی ہیں، جہنم کی طرح آگ لگا کر جانیں لے لی جاتی ہیں۔

Related Posts