ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر فلم کنیری بلیک کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے، فلم میں بیوی سرکاری ادارے کی پیشہ ور قاتل ہے جس کا شوہر اغوا کرلیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمازون پرائم ویڈیو نے کنیری بلیک کا ٹریلر جاری کردیا ہے جس میں ہیروئن کیٹ بیکنسیل نے سرکاری ادارے کی ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو بظاہر ایک پیشہ ور قاتل دکھائی دینے والی اور بہت پھرتی سے اپنے دشمنوں کو ختم کرنے میں ماہر ہے۔
کنیری بلیک کے 2 منٹ 12 سیکنڈ طویل ٹریلر کو گزشتہ 13 گھنٹوں میں 20 ہزار 600 سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔ یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے ٹریلر کی ویڈیو کو 1 ہزار 400 سے زائد افراد نے پسندیدگی کی سند بھی عطا کردی ہے جو فلم دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ٹریلر کی ویڈیو دکھائے گئے اپنے سب سے پہلے شکار کو ہیروئن پانی میں ڈبو کر مار ڈالتی ہے۔ ایک بوڑھا سرکاری اہلکار بتاتا ہے کہ خاتون ایجنٹ کو اس وقت ٹریننگ دی گئی تھی جب وہ 18سال کی تھی، اس کا شوہر ایک عام شہری ہے جسے پتہ نہیں کہ وہ کیا کرسکتی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ خاتون کے شوہر کو اغوا کرلیا گیا ہے جس کے بدلے میں کنیری بلیک نامی ایک فائل کا مطالبہ کیاجاتا ہے۔ خاتون کو اغوا کیے گئے شوہر کی ویڈیو بھیج کر بتایا جاتا ہے کہ اگر تم ناکام رہیں تو تمہارے شوہر کو ہلاک کردیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








