خیبر پختونخوا، کیا صوبائی وزیر نے عمران خان کو سجدہ کرنے کی حمایت کی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کو سجدہ
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے اسمبلی کے 3 گھنٹے سے زائد کے اجلاس سے خطاب کیا جس کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو سجدہ کرنے کی حمایت کی۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے 3 گھنٹے سے زائد کے اجلاس اور وزیر قانون کی آج سے 6روز قبل کی گئی تقریر کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ وزیر قانون نے عمران خان کی پوجا کرنے کی وکالت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے کیونکہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے وزیر قانون و پارلیمانی امور کی 20سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا۔

صارف نے کہا کہ اسلام کسی مجسمے کی اجازت نہیں دیتا، ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، نہ ہی ہم کسی مجسمے کو مانتے ہیں ماسوائے عمران خان کے، اس کو سجدہ کرنا اور پوجنا (نعوذ باللہ) جائز مانتے ہیں۔ وزیر قانون کے پی آفتاب عالم ، جس سے سوشل میڈیا صارفین گمراہ ہوئے۔

عمران خان کے بارے میں خیبر پختونخواکے وزیر قانون کے ریمارکس پر جھوٹے دعوے پھیل گئے

حقیقت یہ ہے کہ وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے صوبائی اسمبلی میں عمران خان کی پوجا یا عبادت کرنے کی حمایت نہیں کی، نہ ہی ایسا کوئی بیان دیا ہے۔ اپنے 50 منٹ کے خطاب میں وزیر قانون نے سیاست، عدلیہ اور 9مئی فسادات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام میں مجسمے جائز نہیں، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ تقریر میں یہ بات بالکل نہیں کہی گئی کہ عمران خان کے مجسموں کو سجدہ کرنا یا سابق وزیراعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کی عبادت یا پوجا کرنا جائز ہے۔

 

صوبائی وزیر قانون کی 19 ستمبر کی مکمل تقریر کو یہاں 1گھنٹہ اور 28 منٹ کی ویڈیو سے آگے دیکھنے پر حقیقت واضح ہوجائے گی۔ سوشل میڈیا صارف کی جانب سے الزام حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور جن صارفین نے اس پر یقین کیا، وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور اگر یہ بات آگے پھیلائی گئی تو دوسروں کو بھی گمراہ کیا گیا ہے۔

Related Posts