آذربائیجان نے پاکستانی ساختہ جے ایف 17لڑاکا طیارے ایئر فورس میں شامل کر لئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Azerbaijan Air Force inducts Pakistan-made JF-17 fighter jets

آذربائیجان کی فضائیہ باضابطہ طور پر جے ایف 17سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کی چوتھی آپریٹر بن گئی ہے، آذربائیجان نے پاکستانی ساختہ طیاروں کی شمولیت پر ایئر فورس کی صلاحیتوں میں بھرپورکے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ملٹی رول لڑاکا طیارہ جے ایف 17سی واحد انجن والاطیارہ ہے جو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین کے مشنوں میں اپنی صلاحیتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ درمیانے اور کم اونچائی دونوں جگہوں پر انتہائی قابل تدبیر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع نے پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے جے ایف 17سی لڑاکا طیاروں کے حصول کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملکی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

25 ستمبر کوآذربائیجان کے صدر ومسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف کو حیدر علییف بین الاقوامی ہوائی اڈے پرجے ایف 17سی (بلاک-III) پیش کیا گیا۔ یہ جدید ہلکے وزن والے ہر موسم میں دن رات آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھنے والے طیارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور چین کی چینگڈو ایئر کرافٹ انڈسٹری کارپوریشن کے درمیان مشترکہ منصوبے کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔

Related Posts