عوام کیلئے خوشخبری، یکم اکتوبر سے پیٹرول مزید کتنا سستا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Will govt cut petrol prices this time?
ONLINE/ FILE PHOTO

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم اکتوبر 2024 سے کمی کی توقع ہے کیونکہ حکومت عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد صارفین کو ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں کے معاملے پر بات چیت جاری ہے ، آئندہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے لیے درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

عالمی سطح پر برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 0اعشاریہ 50 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جو تقریباً 72.27 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 37 سینٹس کی کمی ہوئی ہے۔

وفاقی حکومت تیل کی بین الاقوامی قیمتوں، شرح مبادلہ اور ملکی طلب میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 روز بعد ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لیتی اور ایڈجسٹ کرتی ہے۔

حکومت نے 15 ستمبر کو بھی ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ۔ وزارت خزانہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 13.6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کی قیمت اب 249.69 روپے فی لیٹر ہے۔مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 11.15 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے جس سے نئی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Related Posts