اب پورا مہینہ بوریت نہیں ہوگی، جانتے ہیں اکتوبر میں نیٹ فلکس پر کون کون سی فلمیں اور سیزیز آنے والی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Netflix
Netflix

عالمی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس مختلف فلموں، ٹی وی سیریز، ڈاکومنٹریز، اور اینیمیٹڈ مواد فراہم کرتی ہے اور شائقین کیلئے اکتوبر 2024 میں بھی نیٹ فلکس پر کئی نئی سیریز اور فلمیں آ رہی ہیں۔

یکم اکتوبر:
شیف ٹیبل:نوڈلز
یہ فوڈ ڈاکیومنٹری سیریز دنیا بھر کے مختلف نودلز پکانے کے طریقوں اور ان کے پس منظر پر مبنی ہے۔

4 اکتوبر:
دی پلیٹ فارم
اسپین کی مشہور ہارر فلم کا دوسرا حصہ، جہاں ایک خوفناک عمودی جیل کا نیا قیدی اپنی زندگی بچانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔

CTRL: انڈین فلم جس میں ایک خاتون اپنے دھوکہ دینے والے بوائے فرینڈ کو ایک AI ایپ کی مدد سے اپنی زندگی سے مٹانے کی کوشش کرتی ہے۔

6 اکتوبر
ہارٹ اسٹاپرسیزن 3
نوجوانوں کے درمیان محبت اور دوستی کی کہانی پر مبنی برطانوی ڈرامہ سیریز۔

10 اکتوبر
ٹومپ رائیڈر، دی لیجنڈ آف لارا کروفٹ
مشہور گیم “ٹومب رائیڈر” پر مبنی ایک ایڈونچر سیریز۔

11 اکتوبر
ان ہر پلیس
چلی کی ایک حقیقی واقعہ پر مبنی فلم، جہاں ایک لکھاری اپنی محبوبہ کو قتل کرتا ہے اور اس کیس کی تفتیش ایک کورٹ افسر کرتی ہے۔
لونلی پلینٹ
ایک رومانوی ڈرامہ جہاں ایک ناول نگار مراکش میں ایک جوان مرد سے ملاقات کرتی ہے۔

12 اکتوبر
اے ورچوس بزنس
1990 کی دہائی میں چار دیہاتی خواتین کی کہانی جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا کاروبار شروع کرتی ہیں۔

16 اکتوبر
آئی ایم اے کلر
قیدیوں کے ساتھ کیے گئے انٹرویوز پر مبنی ایک سچی کرائم ڈاکیومنٹری۔

17 اکتوبر
گنڈم
جاپانی مووی جس میں ایک خطرناک جنگ کے دوران روبوٹک جنگجوؤں کی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔
دی لنکلن لائر سیزن 3: ایک وکیل کی کہانی جو اپنے ماضی کے ایک کیس کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

24 اکتوبر
ٹیریٹری
آسٹریلوی ڈرامہ سیریز جو انسانی حقوق اور جنگلات کی حفاظت کے گرد گھومتی ہے۔

25 اکتوبر
ڈونٹ موو
تھرلر فلم جہاں ایک گروہ کو جان لیوا صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہیلبونڈسیزن 2
جنوبی کوریا کی مقبول سیریز، جہاں دنیا کے اختتام کے حوالے سے مافوق الفطرت قوتیں لوگوں کو سزا دیتی ہیں۔

یہ اکتوبر 2024 میں نیٹ فلکس پر آنے والی کچھ موویز اور سیزیز ہے تاہم اس کے علاوہ بھی ہارر، رومانوی، ڈاکیومنٹریز اور اینی میشن سیریز نیٹ فلکس کا حصہ ہونگی۔

Related Posts