پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کا جلسہ منسوخ، عمران خان نے کل احتجاج کی کال کیوں دی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Imran Khan accepts PM Shehbaz Sharif’s offer for dialogue
FILE PHOTO

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا پاور شو ملتوی کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے گی، اس لئے پارٹی کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تاہم پارٹی ہفتہ کو راولپنڈی میں احتجاج کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ ہم راولپنڈی میں احتجاج کریں گے جب کہ وکلاء فورم سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرے گا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل اور ضلعی جنرل سیکرٹری نے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں دائر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن ریلی نکالنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے۔پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے لیاقت باغ اور بھاٹا چوک کو ممکنہ مقامات کے طور پر تجویز کیا تھا۔

Related Posts