جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

 اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی راہنماؤں کی تقاریر میں سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا اور یوں وزیراعظم شہباز شریف سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی راہنما بن گئے۔

دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا جو دنیا بھر کے قائدین کے خطاب سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔

Related Posts