حکومت نے خاموشی سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اضافے کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 86 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 2965 روپے مقرر کی گئی ہے۔
گیس کی قیمت میں اضافے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وفاقی حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے والی ہے، جس کا اطلاق تیس ستمبر کو نصف شب کے بعد سے ہوگا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قیمتوں میں مزید کمی، اضافہ ہوگا یا قیمتیں برقرار رہیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








