مبلغِ اسلام کے دورے کیلئے سکیورٹی انتظامات سخت، ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹر ذاکر نائیک
(فوٹو: مڈل ایسٹ مانیٹر)

مبلغِ اسلام کے دورے کیلئے سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے، بھارت کے نامور عالمِ دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کل 10 روزہ دورے کیلئے کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کیلئے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہوں گے، ایس ایس یو کو نامور عالمِ دین کے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے مامور کردیا گیا۔ 2 اکتوبر کی دوپہر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی ائیرپورت پہنچیں گے۔

کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استعبقل گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ اور میئر کراچی کریں گے، مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمٰن سمیت دیگر علمائے کرام ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کرنے والے علمائے کرام میں سربراہ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ کراچی سمیت سندھ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کریں گے۔

آج سے 3 روز بعد 4اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک سرکاری ادارے کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ 5اکتوبر کو مزارِ قائد پر ایک تقریب ہوگی جس سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطاب شیڈول کیا گیا ہے۔ 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتوں کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

 

Related Posts