بنگلہ دیش میں پاکستانی بینڈ کی پرفارمنس کے دوران فوج کو کیوں بلانا پڑا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: دنیا نیوز)

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں پاکستانی بینڈ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جہاں شدید بدنظمی کے باعث فوج کو بلانا پڑ گیا کیونکہ عوام کا ہجوم لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ کو دیکھنے کیلئے امڈ آیا تھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستانی بینڈ کی 14 سال بعد پارفارمنس ہوئی جہاں پر شدید بدنظمی کے باعث فوج بلانی پڑ گئی۔ ہفتے کے روز ہونے والے لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارمنس دی۔

جل بینڈ اپنے گیت وہ لمحے کے باعث خاص شہرت رکھتا ہے، جسے عاطف اسلم نے اپنا نام دیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر کنسرٹ کیلئے ڈھاکہ ارینا کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم بارش کے باعث مقام تبدیل کردیا گیا اور ایک مال میں کنسرٹ شروع ہوا۔

کنسرٹ انتظامیہ کا مال میں پرفارمنس کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ہنگامی طور پر مقام تبدیل کرنے کے باعث کنسرٹ میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زائد لوگ آنے کے باعث زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بے شمار افراد نے ٹکٹ نہیں لیے اور زبردستی کنسرٹ دیکھنے کیلئے مال میں گھس آئے جس پر کنسرٹ انتظامیہ اور ہجوم کے مابین کئی بار جھڑپ ہوئی، بعد ازاں ہجوم کو قابو میں کرنے کیلئے بنگلہ دیش کی فوج کو بلانا پڑ گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔

 

Related Posts