لبنان میں حزب اللہ کا طویل جنگ کیلئے تیار رہنے کا اعلان، اسرائیل کی زمینی جنگ شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

طویل جنگ
(فوٹو: واشنگٹن پوسٹ)

لبنان میں حزب اللہ نے طویل جنگ کیلئے تیار رہنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسرائیل نے لبنان میں زمینی جنگ چھیڑ دی، جنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی جانی و مالی نقصان بھی شروع ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ ٹینکس اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا ہے جبکہ لبنانی فوج کو سرحد سے 5 کلومیٹر پیچھنے ہٹنا پڑ گیا۔ حزب اللہ نے سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے راکٹس کی مدد سے اسرائیلی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ بیروت ائیرپورٹ کے نزدیک اسرائیلی حملے کے دوران سیدون شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پیر کے روز تک فضائی حملوں میں شہید لبنانی شہریوں کی تعداد 95تک جاپہنچی۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 172شہری زخمی بھی ہوئے۔ امریکا کی جانب سے اسرائیل کی صیہونی فوج کی پشت پناہی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جوبائیڈن حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیاں محدود ہیں جن کا مقصد حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ہے۔

گزشتہ کئی سال سے اسرائیل اور لبنان کے مابین چھوٹے موٹے حملوں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ہے تاہم رواں برس شروع ہونے والے فضائی اور زمینی حملوں کی نوعیت انتہائی شدید ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو بھی شہید کردیا تھا۔

Related Posts