بڑا موقع ہاتھ لگ گیا، سابق وزیراعظم کا اسرائیل کو ایران پر حملے کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیراعظم
(فوٹو: رائٹرز)

تل ابیب: سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ کردے کیونکہ پہلی بار بڑا موقع ہاتھ لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاقبت نااندیش سابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 5 دہائیوں میں ہمیں اپنے اوّلین دشمن ایران کے خلاف ایک بڑا موقع ملا ہے، اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر ہم مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو اپنے حق میں کرسکتے ہیں۔ ایرانی قیادت شطرنج کی بہترین کھلاڑی ہے۔

بیان میں سابق صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ دشمن نے 50 سال میں پہلی بار اسرائیل پر براہِ راست حملہ کرنے کی غلطی کی ہے، ہمیں اس سے فائدہ اٹھا کر ایران کے جوہری پروگرام کے مرکز کو تباہ کرنا ہوگا۔ ایران کا اسرائیل پر حملہ دہشت گردی ہے جبکہ یہ ناسور جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دینا ہوگا۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ “آج تاریخ اسرائیل کے دروازے پر دستک دے رہی ہے، دروازہ کھولنا ہوگا”۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے لبنان پر مسلسل حملوں اور زمینی جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی ایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائل داغ دئیے، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ ناکام رہا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم نے ایرانی حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ دوسری جانب ایران نے اپنے حملے کے متعلق پاسدارانِ انقلاب گارڈ کی جانب سے بیان جاری کیا کہ بیلسٹک میزائل حملے کے دوران اسرائیل کے متعدد اہم فوجی اور سکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Posts