پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد کی طرف گامزن، ویڈیوز

تازہ ترین

تازہ ترین

PTI convoys heading towards Islamabad
(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان کے بعد آج ملک بھر سے قافلوں کی اسلام آباد کی طرف آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلوں کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان انتظامیہ کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد کی طرف سفر کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر حکام نے وفاقی دارالحکومت کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیاہے۔اسلام آباد سے موٹروے ایم ون پر داخلہ اور اخراج بھی بند ہے۔

 

اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور فیض آباد، سیکٹر آئی ایٹ، آئی جے پرنسپل روڈ اور مارگلہ روڈ سمیت راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے، سنگجانی، سیکٹر G-11 چوک، گولڑہ موڑ اور 26 نمبر چوکی بند ہیں۔

 

انتظامیہ نے راولپنڈی میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے، 4 ہزار اہلکار اور افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جڑواں شہروں میں موبائل سروس معطل ہے۔

Related Posts