معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد کی 34ویں سالگرہ کے موقعے پر اداکارہ نمرہ خان نے ان کے ساتھ رقص کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ نمرہ خان نے ثانیہ شمشاد کے ہمراہ رقص کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور زندگی کے اس خاص موقعے پر اداکارہ کیلئے اپنی محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ثانیہ شمشاد کیلئے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ میں اپنی بہترین دوست کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اس خاص دن کے موقعے پر میں آپ کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ میرے لیے آپ کتنی اہمیت رکھتی ہیں۔
اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ آپ کی ہنسی سے میری زندگی میں خوشی آجاتی ہے اور آپ کی ہمدری مجھے ہر روز ایک نئی راہ دکھاتی ہے۔ دعا ہے کہ نیا سال آپ کیلئے ختم نہ ہونے والی مہم جوئی اور خوبصورت لمحات پر مبنی ہو۔
نمرہ خان نے اداکارہ ثانیہ شمشاد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ کو زندگی میں ہر وہ خوشی ملے جس کی آپ حقدار ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ آپ کے ساتھ مزید خوبصورت یادوں کے اشتراک کا موقع ملے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








