ہاردک پانڈیا کی بے وفائی نتاشا کو فلم نگری میں دوبارہ کھینچ لائی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہاردک پانڈیا
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی بے وفائی اداکارہ نتاشا اسٹینکووِچ کو دوبارہ فلم نگری میں کھینچ لائی ہے، اداکارہ نے گیتوں میں رقص کا پلان بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف بالی ووڈ فلمز کے آئٹم سانگز میں نظر آنے والی فنکارہ نتاشا اسٹینکووِچ پیشہ ورانہ زندگی میں واپس آگئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نتاشا شوہر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد اپنے آبائی وطن سربیا لوٹ گئی تھیں جو چند ماہ تک وہاں قیام پذیر رہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نتاشا اسٹینکووِچ بھارت واپس پہنچی ہیں اور اداکاری و رقص کے کیرئیر پر توجہ دینا شروع کردی۔ حالیہ دنوں میں نتاشا نے مختلف پروجیکٹس کی شوٹنگ بھی شروع کردی جن میں آئٹم نمبرز اور گیتوں کی ویڈیوز شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @natasastankovic__

اپنے مداحوں کو واپسی سے آگاہ کرتے ہوئے اداکارہ نتاشا اسٹینکووِچ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام میں بتایا کہ وہ نئے پراجیکٹ کا آغاز کرنے والی ہیں۔ اداکارہ نے بھارتی گلوکار پریت اِندر کے ساتھ نئے میوزک ویڈیو تیرے کرکے کا پوسٹر بھی شیئر کیا جسے مداحوں نے پسند کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نتاشا اسٹینکووِچ کا کہنا تھا کہ گانے کا ٹیزر 6اکتوبر کو یوٹیوب پر پیش کیا جائے گا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ نتاشا اسٹینکووِچ کی فلم نگری میں واپسی شوبز کیلئے خوش آئند ہے جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

Related Posts