کراچی میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے شوہر کو گولی مار دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Woman KILL husband in Karachi

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتول 40 سالہ عبدالغفار کو اس کی بیوی ثمینہ نے فیروز کالونی ناظم آباد 2 میں اپنے گھر کے اندر قتل کیا۔

رضویہ سوسائٹی تھانے کے ایس ایچ او عابد شاہ نے تصدیق کی کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عبدالغفار جو کہ مبینہ طور پر منشیات کا عادی تھا، اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا اور اسے جسمانی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

عبدالغفار تین بیٹیوں کا باپ تھا،پیر کے روز بحث کے دوران ثمینہ نے اپنے شوہر کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔

پولیس ثمینہ کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے، خاتون نے اپنے بھائی کا 9 ایم ایم پستول استعمال کیا تھا، جس کا تعلق مبینہ طور پر سیکورٹی کمپنی سے تھا۔

پولیس معاملے کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور ملزمہ کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گھریلو جھگڑوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیںگے۔

Related Posts