مہنگی بجلی کے تدارک کیلئے 5آئی پی پیز بند کرنے پر غور، حکومت کو مزاحمت کا بھی سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگی بجلی
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

اسلام آباد: حکومت مہنگی بجلی کے تدارک کیلئے 5 آئی پی پیز بند کرنے پر غور کر رہی ہے جسے ناجائز منافع خوروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ ٹاسک فورس نے آئی پی یپز سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت ظاہر کی ہے۔ ٹاسک فورس کی جانب سے 5 آئی پی پیز بند کرنے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ شائع کردی۔

نجی ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹاسک فورس نے آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد 2400 میگا واٹ کی صلاحیت رکھنے والی 5 پیداوای کمپنیاں بند کرنے کی تجویز دی جبکہ 1200 میگا واٹ سے زائد صلاحیت کی حامل آئی پی پیز کو بھی بند کرنے کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت 362 میگا واٹ صلاحیت کی حامل اے ای ایس لال، 224 میگا واٹ کی اٹلس پاور، 136 میگا واٹ کی صبا پاور، 450 میگا واٹ کی روش پلانٹ،  سمیت 5 آئی پی پیز بند کرنے کی سفارش پر غور کر رہی ہے، جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

وفاقی حکومت آئی پی پیز کی جانب سے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کی تفتیش کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنے پر بھی مجبور ہے جبکہ ٹاسک فورس کو متعدد آئی پی پیز کی منافعے کے حوالے سے غلط بیانی کے بھی ثبوت ملے ہیں، آئی پی پیز نے 15فیصد کمائی ظاہر کی جبکہ منافع 20گنا سے زائد ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ ٹاس فورس نے متحرک ہو کر آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے جبکہ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے حکومت کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Related Posts