سمندر پار پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف سے زیادہ رقم بھیج دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ترسیلاتِ زر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ملک بھر میں سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ 3 ماہ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج سے زیادہ رقم ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جو جولائی سے شروع ہو کر ستمبر تک جاری رہی، کے دوران ترسیلاتِ زر میں 39فیصد اضافہ ہوا۔ جس سے ترسیلات کا حجم 8ارب 80 کروڑ ڈالرز ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی کے دوران دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز تک رہا۔ ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر ترسیلاتِ زر کے حجم میں 29فیصد اضافہ ہوا جو 2اب 80 کروڑ ڈالرز ہوگئی ہیں۔

مرکزی بینک کا کہان ہے کہ ستمبر میں سب سے زیادہ 68کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کی ترسیلاتِ زر سعودی عرب سے، 56 کروڑ ڈالرز کی متحدہ عرب امارات سے ، 42کروڑ 36 لاکھ ڈالرز کی برطانیہ سے جبکہ 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی سعودی عرب سے موصول ہوئیں۔

 یاد رہے کہ 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد 27 ستمبر کو پہلی قسط کی مد میں ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی قسط پاکستان کو موصول ہو گئی تھی۔

یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ رواں برس پاکستان کو مالی سال 2025 میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 25 ارب ڈالر درکار ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ترسیلاتِ زر میں اضافے کی یہی رفتار رہی تو پاکستان ملکی ترقی کو تیز کرنے کیلئے اپنی درآمدات بڑھا سکتا ہے۔

Related Posts