بھارت کے بعد افغانستان کی سرحد سے بھی فائرنگ، سکیورٹی فورسز نے کیا کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کی سرحد
(فوٹو: ڈان)

بھارت کے بعد افغانستان کی سرحد سے بھی پاکستان پر فائرنگ کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے مسکت جواب دیتے ہوئے جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے تو پاکستان کی سرحد پر فائرنگ کا سلسلہ آئے روز جاری رہتا ہے اور دشمن ملک کو جواب بھی دیا جاتا ہے تاہم افغانستان کی جانب سے باڑ کی مرمت کے دوروان پاکستانی چیک پوسٹس پر فائرنگ کی گئی۔

پاکستانی چیک پوسٹس کو پاک افغان سرحد پر واقع نوشکی غزنالی سیکٹر کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا اور پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جارحیت کو ناکام بنایا۔

رپورٹ کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پاکستانی فورسز باڑ کی مرمت کر رہی تھیں، پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے باعث افغان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے جبکہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دے گا۔

Related Posts