آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے دی ڈپلومیٹ کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے جو لندن میں ہونے والے بم دھماکے کی تفتیش پر مبنی ہے جس میں کوئی اپنا ملوث نکلتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس نے مقبول سیاسی تھرلر سیریز دی ڈپلومیٹ کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کردیا۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ دی ڈپلومیٹ کا دوسرا سیزن 31 اکتوبر کو عالمی سطح پر نشر کیا جائے گا۔
نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ نیا سیزن پہلے سیزن کے آخری واقعات کے بعد شروع ہوتا ہے جس کا اختتام دھماکے کے ساتھ ہوا تھا۔سیریز میں لندن میں بم دھماکہ اور اس پر برطانیہ میں امریکی سفیر کی تفتیش دکھائی جاتی ہے۔
برطانیہ میں امریکی سفیر جن کا کردار کیری رسل نے نبھایا ہے یہ جاننے کی کوشش کرتی ہیں کہ بم دھماکے کا ذمہ دار کون ہے۔ کہانی اس وقت تشویشناک موڑ میں داخل ہوجاتی ہے جب یہ پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ کسی دشمن ملک نے نہیں کیا۔
تفتیش سے یہ انکشاف سامنے آتا ہے کہ برطانیہ کے اندر سے کوئی شخص اس دھماکے میں ملوث ہے۔ پھر پتہ چلتا ہے کہ ان کا سابق قریبی عزیز اس دھماکےکا ذمہ دار ہے۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ دوسرے سیزن میں نئے اداکار بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں آسکر ایوارڈ یافتہ ایلیسن جینی بھی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








