یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اہلیہ عروب جتوئی کو رہائی کے بدلے کیا لکھ کر دینا پڑا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈکی بھائی
(فوٹو: انسٹاگرام)

ملک کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی اور اہلیہ عروب جتوئی کو سوشل میڈیا پر اسلحہ دکھانے کے جرم میں گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پنجاب پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈکی بھائی اور عروب جتوئی سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کے بعد گرفتار ہوئے۔ ماڈل ٹاؤن آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے دونوں یوٹیوبرز کو اسلحے کی نمائش پر گرفتار کیا تھا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکی بھائی اور اہلیہ تفتیش کے دوران ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے تھے، تاہم اس حوالے سے ڈکی بھائی یا اہلیہ کا کوئی بیان سامنے نہی آیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو رہائی مل گئی ہے۔

کیا لکھ کر دینا پڑا؟

دونوں یوٹیوبرز پر اسلحے کی نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف ویڈیوز اور میڈیا رپورٹس میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے تاہم نئی رپورٹ کے مطابق دونوں یوٹیوبرز کو معافی نامے پر دسختط کے بدلے رہائی دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی سمیت گزشتہ روز منگل کی صبح گرفتار ہوگئے تھے۔ پولیس نے دونوں کو سوشل میڈیا پر ہتھیار دکھانے کے الزام میں گرفتار کیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سوشل میڈیا پر ہتھیار کی نمائش کرنے کا الزام دونوں ہی میاں بیوی نے ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں کو بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر عروب جتوئی نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ تصویر پبلش کی تھی۔ سینئر کرائم رپورٹر عمر کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی حکومت مخالف نعروں کی تشہیر میں ملوث ہیں۔

Related Posts