ترک ایئر لائنز نے بدھ کو بتایا کہ اس کا ایک پائلٹ دورانِ پرواز گر کر فوت ہو گیا جس سے ترکیہ کا قومی مسافر بردار جہاز امریکی شہر نیو یارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔
ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ اُستن نے ایکس پر لکھا کہ طیارے نے منگل کی شام مغربی امریکی ساحلی شہر سیٹل سے پرواز کی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ ہماری ایئربس 350 کی پرواز ٹی کے 204 کا پائلٹ سیٹل سے استنبول پرواز کے دوران گر گیا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کی ناکام کوشش کے بعد پرواز کے عملے اور ایک ساتھی پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن جہاز کا پائلٹ لینڈنگ سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔
اُستن نے لکھا کہ 2007 سے ترکش ایئر لائنز میں کام کرنے والے 59 سالہ پائلٹ کو مارچ میں طبی معائنے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا جس میں صحت کے مسائل کا کوئی اشارہ نہیں تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








