حکومت نے ایک اور انقلابی اور عوام دوست اقدام کرتے ہوئے نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کے وظیفے میں ہزاروں روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
گرین پنجاب ایپ کے اجرا اور لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایپ اور ہیلپ لائن کااجراء کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئے اقدامات کرکے خوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپے کیا گیا ہے، ہم انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم باتوں کے بجائےعملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری حکومت نے ماحولیات کے محکمے کو فعال کیا کیونکہ قدرتی ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں جیل کے ڈیڈ سیل میں رہی ہوں، رہائی کے بعد زیادہ وقت گھر کے لان میں گزارتی تھی، ہمیں مستقبل کو محفوظ بنانےکیلئے ماحولیاتی چیلنجز پر توجہ دینی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، جو سڑک بنے گی اس کے اطراف درخت لگائیں گے، اسموگ کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پھیلانا ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








