ملتان:انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں پر 823 رنز کا ریکارڈ قائم کردیا، جو روٹ نے ڈبل سنچری بنائی جبکہ ہیری بروک نے ٹرپل سنچری اسکور کی۔
جو روٹ نے 259 اور بروک نے 218 رنز کے ساتھ اپنی اننگ دوبارہ شروع کی اور ملتان کی بے جان پچ پر دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔
جو روٹ انگلینڈ کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صبح کے سیشن میں باؤنڈری کے بعد 20000 بین الاقوامی رنز کے ساتھ کیریئر کا سنگ میل عبور کر گئے۔
مڈ وکٹ پر بابر اعظم کے ہاتھوں 186 کے اسکور پر آؤٹ ہونے سے پہلے روٹ نے اپنی چھٹی ڈبل سنچری حاصل کی اور اپنے ہیلمٹ پر بیج کو بوسہ دے کر جشن منایا۔ اس سنگ میل کے ساتھ روٹ ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








