میری شادی میری مرضی، شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

تازہ ترین

تازہ ترین

Federal government to award Bilawal Nishan-e-Pakistan for highlighting national stance
FILE PHOTO

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں اپنی شادی کے بارے میں ایک سوال پر مزاحیہ انداز میں جواب دیا ہے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے استفسار کیا کہ سابق وزیر خارجہ کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے؟جس پر بلاول بھٹو نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’میری شادی میری مرضی‘‘ ۔اس دلچسپ جواب پر کمرے میں موجود صحافیوں ایک زوردار قہقہہ لگا دیا۔

بااثر بھٹو خاندان کے چشم و چراغ ہونے کے ناطے بلاول بھٹو کی ذاتی زندگی اور کی شادی کے منصوبے بہت سے لوگوں کے لیے دلچسپی کا موضوع رہے ہیں تاہم پی پی پی کے سربراہ نے مسلسل کہا ہے کہ ان کے ذاتی فیصلے ان کے اپنے رہیں گے۔

اس سے قبل 2021 میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان جو اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ بلاول 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم آصف زرداری کا بیٹا 2024 میں ابھی تک غیر شادی شدہ ہے اور ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Related Posts