انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کراچی ائیرپورٹ دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق دھماکے میں غیر ملکی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ اے ٹی سی کراچی میں پیش کردی گئی۔ خودکش دھماکے میں بی ایل اے ملوث ہے جس نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے قافلے کی گاڑیوں کے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دیا۔ خودکش دھماکہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے آؤٹر ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا جس کی آواز سن کر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پولیس، رینجرز اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بی ایل اے نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں 15گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ اییس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کراچی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل، حملہ، دھماکہ خیز مواد، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ دھماکہ گزشتہ اتوار کو ہوا تھا۔
رواں ماہ 3 اکتوبر کو ہونے والے دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوئے۔ زور دار دھماکے سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








