نیکی مہنگی پڑ گئی، کراچی میں خاتون کو لفٹ دینے والا شخص لٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لفٹ دینے والا شخص
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی کے علاقے  میں نیکی مہنگی پڑ گئی، خاتون کو لفٹ دینے والا شخص لٹ گیا۔ کورنگی میں ملزمہ نے لفٹ کے بہانے موٹر سائیکل سوار کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوامی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرانے والے شہری کا کہنا ہے کہ مجھے کورنگی سنگر چورنگی پر لفٹ مانگنے والی خاتون نے لوٹا۔ میں موٹر سائیکل پر سوار تھا، خاتون نے روک کر لفٹ مانگی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نقاب پوش ملزمہ نے اسلحہ دکھا کر واردات کی۔ ملزمہ کے بیک اپ پر 2 موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان بھی تھے۔ متاثرہ شہری کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ملزمہ کو کورنگی نمبر 5 ماڈل پارک پر اتارا۔

شہری کا کہنا ہے کہ ملزمہ موٹر سائیکل سے اترنے کا سن کر اتری اور ہینڈ بیگ سے اسلحہ نکال کر میرے سینے پر تان دیا۔ ملزمہ نے مجھ سے نقد رقم چھین لی اور موبائل فون بھی لوٹ لیا۔ ملزمہ موٹر سائیکل پر سوار ساتھی ملزمان کے ساتھ فرار ہوگئی۔

یاد رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل  شہرِ قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹو پارٹس کا 55سالہ تاجر آصف جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کا واقعہ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، حسرت موہانی لائبریری کے قریب پیش آیا۔ مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے آٹو پارٹس کی دکان کے مالک کو قتل کردیا۔

Related Posts