کیا بلاول بھٹو زرداری کا آئینی ترامیم کا مسودہ انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا آئینی ترامیم کا مسودہ انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ مسودہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خود انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم کے مسودے کو میثاقِ جمہوریت کے نامکمل عدالتی اصلاحات کے ایجنڈے کو مکمل کرنے کی تجاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام وفاقی اکائیوں کی یکساں نمائندگی کے ساتھ آئینی عدالت کا قیام چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنا آئينی ترامیم کا مجوزہ مسودہ انٹرنیٹ پر شیئر کردیا

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ججز کی تعیناتی میں ججز کے ذریعے ججز کیلئے کا عمل ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس عمل میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کو یکساں حیثیت دینا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم متفقہ مسودے کی تیاری کیلئے اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام سے مذاکرات کا حصہ بن گئے ہیں، سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاقِ رائے کی بنیاد پر مشترکہ مسودے کی توقع کر رہے ہیں۔ اس دوران ترامیم کے مسودے میں بہتری کی بامعنی عوامی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

Related Posts