اسلام آباد، سیالکوٹ کے اسکول سے آنے والی بس کو حادثہ پیش آگیا، 1 طالب علم جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

بس کو حادثہ
(فوٹو: وی نیوز)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیالکوٹ کے اسکول سے آنے والی بس کو بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس سے ایک طالبِ علم جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکول ٹرپ کیلئے اسلام آباد پہنچنے والی بس کو شکر پڑیاں کے مقام پر گزشتہ شب حادثہ پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھو بیٹھنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 طالبِ علم جاں بحق جبکہ 7 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈرائیونگ کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے طلبہ کی سیالکوٹ واپسی کا انتظام کردیا۔

اس حوالے سے ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کے وقت پیش آنے والے حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوجانے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی شہری انتظامیہ اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Related Posts