چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، دورۂ پاکستان سے کیا توقع کی جارہی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی وزیراعظم
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

اسلام آباد: چینی وزیراعظم لی کیانگ 3 روزہ سرکاری دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے، توقع کی جارہی ہے کہ دورے کے ذریعے دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔ دورے کا مقصد بدلتی ہوئی جغرافیائی صورتحال اور چینی صدر شی جن پنگ کے بی آر آئی منصوبے کو درپیش چیلنجز کیلئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آج چینی وزیراعظم لی کیانگ اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ائیر چائنا کے طیارے میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقعے پر گلدستے بھی پیش کیے گئے اور توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

پرتپاک استقبال کے بعد چینی وزیراعظم لی چیانگ وزیراعظم ہاؤس کی جانب روانہ ہوگئے، وزیراعظم ہاؤس میں چینی وزیراعظم لی کیانگ کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ پی ٹی وی گارڈ آف آنرز براہِ راست نشر کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ کو پاکستان کے دورے کی دعوت پاکستانی ہم منصب میاں شہباز شریف نے دی۔ چینی وزیراعظم 17اکتوبر تک پاکستان میں قیام پذیر ہوں گی۔ ان کے ہمراہ چینی کابینہ کے دیگر اراکین بھی پاکستان پہنچے ہیں۔

Related Posts