تہجد نے زندگی بدل دی، اب ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں، ریشم

تازہ ترین

تازہ ترین

ریشم
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ تہجد نے میری زندگی بدل دی ہے اور اب میں ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ جب سے میں نے تہجد کی نماز پڑھنے کا آغاز کیا ہے، زندگی میں محسوس ہونے والی تبدیلی بیان سے باہر ہوگئی۔ نماز میں پہلے بھی پڑھا کرتی تھی۔

گفتگو کے دوران اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نمازیں تو پڑھ لیتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی۔ گزشتہ 15 ماہ سے میں نے تہجد پڑھنا بھی شروع کردی ہے جس سے زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

اداکارہ ریشم نے کہا کہ میری زندگی بدل گئی، اب میں اپنی تمام پریشانیاں اور غم تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہہ دیتی ہوں۔ کچھ قریبی لوگوں کا انتقال ہوا تھا، اس کے بعد تہجد کی نماز پڑھنے کا آغاز کیا۔

ریشم نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سے دکھ اور تکالیف دیکھی ہیں۔ میری پیدائش سے اور جب میں 7 سال کی تھی، اس دوران والد اور والدہ کا انتقال ہوگیا۔ رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات درپیش رہے۔میں اپنی ساری باتیں اللہ سے کرتی ہوں۔

Related Posts